لاہور (کامرس رپورٹر) اردو بازار کی سپریم کونسل کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ کی تیاری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے کاروباری طبقے کی مشکلات بڑھیں گی۔ ترقی کیئے تاجر دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ ٹیکس دہندگان کو سہولتیں دیکر ہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت تعلیمی شعبے‘ پبلشرز اور کتابوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ تعلیم پر سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔
حکومت بجٹ تیاری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے: قمر الزماں بابر
Feb 21, 2021