ختم نبوت اسلام کامرکزی اور  اتفاقی عقیدہ ہے:مولانا محمد اسماعیل

Feb 21, 2021

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت اسلام کامرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل اور مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد بلال کوٹ لکھپت میں ختم نبوت کانفرنس سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں پاکستان کے آئین سے اسلامی دفعات کو ختم کروانے کے لیے تسلسل کے ساتھ کوشاں ہیںان قوتوں کی سازشوںکو اتحاد اور اتفاق سے بھانپنا ہوگا اور انکی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ قادیانی اپنی متعینہ اسلامی اور آئینی حیثیت کونہ مان کرریاست کو مسلسل چیلنج کررہے ہیںیہ صورت کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ،اس لیے قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کو قانون کے نفاذ کے لیے اپناکردار اداکرنا چاہیے۔

مزیدخبریں