لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کینٹ کی صدر ساجدہ فاروق نے کہاہے کہ بلاول زرداری نے سندھ میں انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبورکرلیں،نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے قانون کی دھجیاںبکھیر دی ہیں، سندھ پرکرپٹ ٹولہ مسلط ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر انتقامی کاروائیوں اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ کواگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار بلاول زرداری اور مراد علی شاہ ہونگے، سندھ حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی انتہاء کردی ہے ، جعلی مقدمات سے پی ٹی آئی کے ورکروں کو نیچانہیںدکھا سکتے، سندھ سرکار نے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔
سندھ حکومت نے مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبورکرلیں:ساجدہ فاروق
Feb 21, 2021