کراچی(نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابط کر کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحویل میں لے کر آپ اے ٹی ای کی دفعات لگاتے ہیں، گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ آئی جی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو غیر قانونی فارم ہاؤسز گرانے کے خلاف احتجاج پر دو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے انکا مذید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
حلیم عادل کے جسمانی ریمانڈسے انکار،جیل بھجوادیا، گورنر گرفتاری پر برہم
Feb 21, 2021