بھارتی بیان مسترد‘ منصوبے کے تحت سفارتکاروں کو کشمیر کا دورہ کرایا گیا: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سفارتکاروں کے بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر کے دورہ سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت کشمیر کا دورہ کرایا گیا۔ غیرملکی سفارتکاروں کی مخصوص لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے  کے غیرقانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کیلئے تھا۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بے نقاب کیا۔ بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول ہیں۔ نام نہاد ترقی کا بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن