کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ فیروز پور روڈ پر زیڈ اے الیکٹرونکس نصیب آباد پر ڈاکودکاندار سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور ایل سی ڈیزلے اُڑے ۔جس پر تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوے فیروز پور روڈ بلاک کر دیا ۔ اس سے قبل ڈاکووں نے ناکہ لگا کر شہری اسلم سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل،شاہد نذیر سے ایک موبائل فون اور دس ہزار روپے نقدی، چاند سے 14ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔کاہنہ کے علاقہ میں ایک ہفتہ کے دوران سینکڑوں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ پولیس ڈاکووںکے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ اہل علاقہ اور تاجر برادری نے مطالبہ ایماندار اور فرض شناس افسرکاہنہ تھانہ میں تعینات کیا جائے۔