مہنگائی میں اضافہ حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے : امجد لطیف 

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ عوام کیساتھ ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘ ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہئے جس میں عوام کو عزت دی جاتی تھی۔ امجد لطیف نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے سے باز رہے، پہلے ہی مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جو کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے  حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن