اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ریلوے منسٹر اعظم خان سواتی کا رسالپور لوکو موٹو فیکٹری کا اچانک دورہ ،فیکٹری ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا، اعظم خان سواتی نے ملازمین کو محنت لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کے ریلوے کو ریاست کا اہم ادارہ بنائوں، ریلوے قوم کی امانت ہے اور بہتر سفری سہولیات اور سیفی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو غیر قانونی فارم ہاؤسز گرانے کے خلاف احتجاج پر دو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے انکا مذید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔