رحیم یارخان (بیورو رپورٹ ) مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ ضلع رحیم یارخان تحصیل صادق آباد باڈی کا تنظیمی اجلاس ضلعی صدر مینارٹی ونگ بابو لیلا رام کی زیر صدارت صادق آباد میں ہوا اجلاس میں تحصیل صادق آباد کے عہدِداران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابو لیلا رام نے کہا کہ ہمارا ضلع رحیم یارخان میں مسلم لیگ ن پہلے سے ذیادہ فعال اور منظم جماعت کے طور پر اْبھر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ضلعی قائدین کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کو ضلع بھر میں جہاں جہاں مینارٹیز کے لوگ آباد ہیں وہاں تک پھیلائیں گے اور اس کے ساتھ ہم اپنی جماعت کا منشور اور اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے بھر پور محنت کریں گے۔
رحیم یارخان میں ن لیگ پہلے سے زیادہ منظم جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے: بابو لیلا رام
Feb 21, 2021