وہاڑی : پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں جسمانی پیمائش کا عمل‘ سکیورٹی کے سخت انتظامات

وہاڑی (نامہ نگار) وہاڑی میں پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں جسمانی پیمائش کا عمل چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ وہاڑی ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے زیر نگرانی شروع ہوگیا۔ اس دوران کرونا وائرس کی جاری کردہ ایس او پیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا اور مناسب فاصلہ,  ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا جبکہ دوران چیکنگ پولیس اہلکاران کرونا کٹ میں ملبوس رہے امیدواران کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد انہیں پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ وہاڑی آر پی او بہاولپور محمد َزبیر دریشک نے قد و چھاتی کی پیمائش کے تمام مراحل کا جائزہ لیا جبکہ امیدواران سے بھی شفافیت کے حوالہ سے گفتگو کی۔ جسمانی پیمائش کے مرحلہ کا عمل 23فروری تک جاری رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...