منڈی شاہ جیونہ:گلابی سنڈی کے  بے موسمی تدارک کیلئے محکمہ زراعت متحرک 

منڈی شاہ جیونہ(نامہ نگار)گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے لیے محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری اختر حسین نے گلابی سنڈی کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کپاس کی چھڑیوں پر موجود کچرا نذرآتش کرادیا،دریں اثناء ضلع بھر میں جاری انسدادِ گلابی سنڈی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری اختر حسین نے اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے زراعت آفیسر مہر ناصر عباس عارف کے ہمراہ مختلف مقامات پر موجود کپاس کی چھڑیوں کا کچرا نذرآتش کرادیا، کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن