راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) طالبعلم کے اغواء وجنسی زیادتی اور منشیات برآمدگی کے کیسوں میں ضلعی عدالتوں نے ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزائیں سنا دیں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے تھانہ صدر بیرونی کے اغواء اور زیادتی کیس میں جر م ثابت ہونے پر ملزمان عمران علی اورمحمد جبارکوپانچ پانچ سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں ملزمان نے نویںکلاس کے طالبعلم کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجس کا مقدمہ محمد سلمان کی مدعیت میں دسمبر 2019ء میں تھانہ صدربیرونی میں درج کیاگیاتھا اورایڈیشنل سیشن جج مسعود اختر کیانی نے تھانہ ائرپورٹ کے منشیات برآمدگی کیس میں نامزد ملزم محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ملزم کو1560گرام چرس برآمد ہونے پردسمبر2019 ء میں تھانہ ائیرپورٹ نے گرفتار کیا تھا۔
طالبعلم اغواء وجنسی زیادتی کیس،مجرمان کوپانچ پانچ سال قید،ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ
Feb 21, 2021