ملک میں روئی کی 56 لاکھ 16 ہزار 623 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی 

Feb 21, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 فروری تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کی ہے جس کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں روئی کی 56 لاکھ 16 ہزار 623 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار 85 لاکھ 47 ہزار 977 گانٹھوں کے نسبت 29 لاکھ 31 ہزار 354 گانٹھیں (34.29 فیصد) کم ہیں صوبہ پنجاب میں پیداوار صرف 34 لاکھ 80 ہزار 454 گانٹھوں کی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کی پیداوار 50 لاکھ 73 ہزار 998 گانٹھوں کے نسبت 15 لاکھ 93 ہزار 544 گانٹھیں 31.41 فیصد کم ہیں۔صوبہ سندھ 21 لاکھ 36 ہزار 169 گانٹھیں پیدا ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کی پیداوار 34 لاکھ 73 ہزار 979 گانٹھوں کے نسبت 13 لاکھ 37 ہزار 810 گانٹھیں 38.51 فیصد کم ہے۔اس عرصے میں کپاس کے نجی برآمد کنندگان نے 70 ہزار 200 گانٹھیں برآمد کی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 58 ہزار 660 گانٹھوں کے برآمد معاہدے ہوئے تھے جو 11 ہزار 534 گانٹھیں 19.66 فیصد زیادہ ہیں اس عرصے میں مقامی ٹیکسٹائل ملز نے 52 لاکھ 31 ہزار 167 گانٹھیں خریدی گزشتہ سال اسی عرصے میں خریدی گئی 77 لاکھ 94 ہزار 594 گانٹھوں کے نسبت 25 لاکھ 63 ہزار 427 گانٹھیں 32.89 فیصد کم ہیں۔جنرز کے پاس روئی کی 3 لاکھ 15 ہزار 256 گانٹھوں کا اسٹاک جو گزشتہ سال اسی عرصے کا اسٹاک 6 لاکھ 94 ہزار 717 گانٹھوں کے نسبت 3 لاکھ 79 ہزار 581 گانٹھیں کم ہیں جبکہ گزشتہ سال کی 71 جننگ فیکٹریوں کے نسبت 59 جننگ فیکٹریاں چل رہی ہیں۔

مزیدخبریں