مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک جہانگیر الحسن نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے بعد سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2017 کے تحت اوپن بیلٹ پر ہونا ہے تاہم اس حوالے سے عدالت عظمی کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ باقی بچ جانے والے 40فیصد میں سے ایک بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی محاذوں پر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کر دے ، یہ جامع پیکج کہیں ایف اے ٹی ایف اور نیب قانون میں ترامیم کی طر ح کا تو نہیں جس میں اپنی قیادت کو ریلیف دینے کیلئے نکات سر فہرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوائے احتساب کے کسی معاملے پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا لیکن اپوزیشن کی پیشگی شرط ہی احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے۔
عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی محاذوں پر چیلنجز سے نبرد آزما ہے
Feb 21, 2021