روجھان : آٹا سیلز پوائنٹس پر سپلائی میں تاخیری حربوں سے خریدار پریشان 

کوٹ مٹھن (نامہ نگار) روجھان میں آٹے سپلائی کرنے والی گاڑیاں انڈس ہائی وے پر صبح نو بجے سے کھڑی رہیں جبکہ سیل پوائنٹ پر ضرورت مند لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہے تاخیری حربے استمعال کر کے لوگوں کو مہنگے داموں بازار سے آٹا خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہیاذیت کاشکار  عوام نے میڈیا کوبتایا کہ ہم غریب آدمی اور مزدور دیہاڑی دار لوگ ہیں صبح سے آٹے کے منتظر ہیں  مگر آٹا سپلائی کرنے والی گاڑیاں انڈس ہائی وے زاہد چوک پر کھڑی ہیں کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن