لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )اداکارہ میرا کے گھر کی دعویددارخاتون کی درخواست پرادکارہ میرا کے وکلائء نے سول کورٹ میںجواب داخل کروادیاہے ،سول جج نے خاتون تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی،ادکارہ میرا کے وکلاء کا موقف ہے کہ ان کی موکلہ نے غلطی بیانی اور دھوکا دہی سے مکان اپنے نام نہیں کروایا۔،اداکارہ میرا قانونی طور پر گھر کی مالکہ ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا ہے ،درخواست گزارتسلیم کوثر کا موقف ہے عتیق الرحمان نے گھر کی رقم ادا کی اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے گھر اپنے نام کروایا،وہ قانونی طور پر گھر کی مالکہ نہیں ہے۔