لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکار علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ، گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر چھ گواہوں کو جرح کیلئے طلب کیا ہے ،عدالتی حکم میں مزید کہا گیاہے کہ میشا شفیع کے وکیل ہر حال میں میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو عدالت میں پیش کریں۔،لینا غنی عدالت میں پیش ہوئی اور اپنا بیان قلمبند کروایاہے،میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر لینا غنی پر جرح کا حق محفوظ کیا جاتا ہے، علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔
گلوکار علی ظفر ہتک عزت کیس ‘میشا شفیع سمیت 6گواہ جرح کیلئے طلب
Feb 21, 2021