انسانیت کودہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے در اہلبیت ؑپر سر جھکانا ہو گا،شجاعت بخاری 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )سیکرٹری جنرل تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان سیدشجاعت علی بخاری نے کہاہے کہ انسانیت کوظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے در اہلبیت پر سر جھکانا ہو گا، اجر رسالت کی ادائیگی قبولیت اعمال کی سنداور سیرت محمد و آل محمدؑ پو ری کائنات کے لئے نمونہ عمل ہے، نفرت و دہشت کے خاتمے اور وحدت و اخوت کے فروغ کیلئے تحریک نفاذ جعفریہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی عشر ہ اجر رسالت کی مناسبت سے المرتضیٰ اسلام آباد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شجاعت بخاری نے باور کرایا کہ نمائندگان الٰہی کے اصولوں کو مشعل راہ بنانا کرتمام برائیوں،بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، رسول ؐ،آل رسول ؐ اور پاکیزہ صحابہ کبار کی تعلیمات سے انحراف کی پاداش میں امت مسلمہ مصائب و آلام سے دو چار ہے ، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن عزیز پاکستان میں دین کی اساس اور اقدار کو بھلا دیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن