لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ نہیں فیملی اولین ترجیح ہے ۔ مارک ووڈ کو مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔ ان کو 1.96ملین ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے فیملی ہے ۔جب انگلینڈ کے ساتھ ہوتے ہیں تب بھی فیملی سے نہیںمل سکتے ۔ گھر جاکر فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ۔ اپنے جسم کو ناکام نہیں کرنا چاہتا ‘جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہتا ہوں ۔ آئندہ سال کے آخر میں ورلڈ کپ ‘ایشز سیریز بھی کھیلنی ہیں ۔ پیسہ بھی ضرورت ہے مگر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جس سے مطمئن ہوں ۔