لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے ڈین کارٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ وہ دو بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رہے ۔ 38سالہ کھلاڑی نے کیر یئر کے آخری 112میچز میں کامیابی حاصل کی اور ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے ۔ انہوں نے تین بار ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیتا ۔
نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے ڈین کارٹر ریٹائر
Feb 21, 2021