ملک کو چوروں نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے ووٹ لیکر کراچی ہی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے، آئینی تقاضا ہے کہ مردم شماری کا 5 فیصد آڈٹ کرایا جائے جو وزیراعظم عمران خان نے کرانا ہے جس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کا کچھ لینا دینا نہیں بلکہ مکمل اختیار وفاق کے پاس ہے، پھر بھی کراچی والوں کی سیٹوں سے بنی پی ٹی آئی حکومت اس شہر کے لیے پیپلز پارٹی کو ناراض کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سیبات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے  کہا کہملک کو چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے اگر ایم کیو ایم مردم شماری کے مسئلے پر حکومت سے باہر نکل آتی تو چند سیٹوں سے بنی ہوئی حکومت کراچی والوں پر یہ ظلم کبھی نہیں کرتی لیکن انکی ترجیحات 2 وزارتیں ہیں نہ کہ کراچی 70 لاکھ لاپتہ لوگوں پر اپنی انتخابی مہم چلانے والوں کو پھر انتخابات کے وقت مہاجر یاد آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن