ٹیم مظبوط، فائنل جیتناہدف، لاہور قلندرز توقعات پر پورا اتریگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہاہے کہ اچھی پرفارمنس کیلئے بڑی محنت کی ہے اور کپتان اچھا پرفارم کرے تو ٹیم پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے، میں اپنی انفرادی پرفارمنس سے ٹیم کیلئے آسانیاں پیدا کروں گا۔ لاہور قلندرز کی قیادت کرنا اعزاز ہے،  زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں اور میرا یہاں تک سفر بڑا مشکل رہا ہے، لاہور قلندرز کیلئے ٹرائلز  کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے  موقع دیا۔ مجھے ٹرینر دیا گیا،  ڈائٹ پلان بنایا گیا، سب پر سختی سے عمل کیا اور پھر سب کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی۔ کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور ٹیم کو جتواؤں، ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، گزشتہ ایڈیشن میں فائنل ہارے تھے لیکن اب فائنل جیتنا ہدف ہے۔ لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پرفارم کر اہم ہے۔  ہدف یہی ہے کہ کارکردگی سے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں فتحیاب کرائیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کریں۔30 سالہ بیٹسمین سے پوچھا گیا کہ آپ کو لگتا ہے اس بار قلندرز ٹرافی جیت سکتے ہیں تو انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا۔۔۔ کیوں نہیں؟ اس بار لاہور قلندرز کا وننگ کمبی نیشن برقرار رہے، ڈرافٹ میں بھی وہ کھلاڑی ملے جن کو حاصل کرنا چاہتے تھے، راشد خان کے آنے سے ٹیم اور مضبوط ہوئی جبکہ نوجوان پلیئرز بھی کافی اچھے ہیں، امید ہے کہ لاہور قلندرز اس بار بھی اچھا پرفارم کریگی ، پچھلی بار تو فائنل جیت نہیں سکے تھے لیکن اس بار فائنل ضرور جیتیں گے۔ کوشش کریں گے کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرکے اپنا اعتماد بحال کریں اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کریں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے روٹی گینگ میں شامل کرکٹرز مختلف ٹیموں میں شامل ہیں، پی ایس ایل کا مقابلہ الگ ہے اور روٹی گینگ کی دوستیاں الگ، روٹی گینگ صرف ایک واٹس ایپ گروپ نہیں بلکہ کرکٹرز کے درمیان پکی دوستی کا ثبوت ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ اس بار فینز کو مایوس نہ کریں اور ٹورنامنٹ جیت کر جشن منانے کا موقع فراہم کرے۔

ای پیپر دی نیشن