حضرو (نمائندہ نوائے وقت)معاون خصوصی برا ئے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے غازی بروتھا نہر کا دورہ کیا غازی بروتھا نہر جو 50کلو میٹر ہے اس کی دونوں جانب 50لاکھ پودے لگائے جائیںگے جس سے ضلع اٹک کی ماحولیات میں بہتری آئے گی 10کرکٹ گرائونڈ دینے پر بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشکو رہیں اہلیان اٹک کا بھی مشکور ہوں جنہوںنے ایک کال پر وزیر اعظم پاکستان کا بھرپور استقبال کیا کامرہ میں وزیر اعظم کی طرف سے منظور کی گئی ڈیجٹیل ٹیکنالوجی سے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے معاون خصوصی نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل اور سنیٹر فیصل جاوید،معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل کا بھی چھچھ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو پاکستان کو سر سبز دیکھنا چاہتے ہیںانکے خصوصی تعاون سے ملک بھر میںلاکھوں پودے لگانے کا سلسلہ شروع ہے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی سے پاکستانی عوام بھی ماحولیات کی بہتری کیلئے اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کر رہے ہیں غازی بروتھا نہر کی دونوں جانب 3سالوں میں 10لاکھ درخت لگائے جائیں گے جبکہ علاقہ کے نوجوانوں کو کرکٹ کے 10گرائونڈ بھی دیئے جا رہے ہیں ۔