تبدیلی کا نعرہ اب ڈرانا خواب بن گیا ،راجہ خرم پرویز اشرف 

Feb 21, 2021

 گوجر خان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی راو لپنڈ ی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ اب ڈرانا خواب بن گیا ہے تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے والے پچھتا ر ہے ہیں پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ چکی ہے پوری طاقت سے اسلام آباد جا کر  تبدیلی سرکار کے نااہل ٹو لے سے پاکستان اور اس کے عوام کی جان چھڑانی ہے چاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پی ڈی ایم کے امیدواروں کا جیتنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے حاجز آگئے ہیں اور آمدہ عام انتخابا ت میں  پورے ملک سے ان کا نام و نشان ختم کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شہر گوجر خان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری رمضان مرزا ایڈووکیٹ ،مرزا منور حسن آصف،سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ ،راجہ عمران کامی،طارق صراف،نعیم اشفاق،امتیاز مٹھو، و دیگر کارکن بھی موجود تھے راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے آنا تھا لیکن پی ڈی ایم اچانک بلائے جانے والے اجلاس کی وجہ سے نہ آسکے جونہی انہیں وقت ملے گا وہ پوٹھوہار پریس کلب میں خود آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو جب بھی موقع ملا تو انہوں نے تحصیل گوجر خان کے تعمیر وترقی میں کو کسر نہ چھوڑی۔

مزیدخبریں