کلر سیداں (نامہ نگار)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب ( تحفظ جنگلی حیات) کے جاری احکامات کے مطابق ہر قسم کے تیتر کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ادھرمحکمہ وائلڈ لائف انسپکٹر تحصیل کلر سیداں چوہدری طلعت محمود نے تیتروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کے بعد تیتروں سمیت دیگر پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہو چکا ہے۔