فتح جنگ (نامہ نگار) سابق ضلع ناظم اٹک ورکن قو می اسمبلی میجر طاہر صادق کی رہائش گاہ پر دن بھر ضلع بھر سے آئے ہوئے معززین، سیاسی شخصیات، براد ریوں کے سربراہوں، عمائدین علاقہ کا جم غفیر رہا میجر طاہر صادق نے اس دوران آنے والے سینکڑ و ں افراد کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو تحریری اور ٹیلی فون کے ذریعے ہدایا ت دیں انہوں نے اٹک کے سینئر صحافیوں کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق، سینئر صحافی سید فاروق حسن بخاری، الحاج پرویز خان، میجر گروپ کے رہنمائوں تنظیم اقبال ہاشمی پاشی، شاہد بیگ بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس وقت جن مشکلات سے دو چار ہے اس کے تدارک کیلئے حکومت کو زبانی اقدامات کی بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے عام آدمی کو مہنگائی، بے روزگاری، قیمتوں کے عدم توازن، امن و امان کی ابتر صورتحال، سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہ ہونے، افسران کی من مانیوں، ملازمتوں کی فراہمی میں میرٹ کی پامالی، بد عنوانی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے صدائے احتجاج بلند ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونا بھی موجودہ حکومت کی نیک نامی پر کلنک کا ٹیکہ ہے وزیر اعظم کو ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ صورتحال تحریک انصاف کی حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی بعدازاں انہوں نے بولیانوال میں سائیں گلزار مرحوم، قاضی بنیامین،اور دورداد میں مشتاق احمد کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر کوآرڈینیٹر میجر گروپ حاجی اکرم خان، شاہد نواز بیگ،حافظ عبد الحمید خان، ملک احسن، رفعت حیات، حافظ ابرار، قاضی ملوک ملک سیف اللہ، مظہر خان، ملک اذکار، ماسٹر افتخار احمد، مولانا سجاد احمد، شبیر احمد خان مشتاق احمد، اسحاق احمد خان، حمید خان بھی موجود تھے ۔
طاہر صادق کی رہائش گاہ پرسیاسی شخصیات، برادریوں کے سربراہوں کا جم غفیر
Feb 21, 2021