سوڈان میں تعینات یو این امن  دستے کے پاکستانی رکن لانس  نائیک طاہر اکرام انتقال کر گئےہیں

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سوڈان میں متعین اقوام متحدہ کے امن دستے کے ایک پاکستانی رکن لانس نائیک طاہر اکرام سوڈان کے شہر جنوبی دارفور میں انتقال کر گئے ہیں۔ طاہر اکرام اقوام متحدہ کا ایک ٹرک چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے لانس نائیک طاہر اکرام کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن