کرم میں (ف) کی سیٹ جیتی‘ ڈسکہ میں لیگی قیادت نے غلط ماحول بنایا: شبلی فراز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے (ف) کی سیٹ جیت لی ہے۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن وہاں تھا جو ن لیگ جیتی تھی۔ ڈسکہ انتخاب میں لیگی قیادت نے دھونس اور غلط ماحول پیدا کیا جس سے دو لوگ جان سے گئے۔ بدقسمتی سے نوشہرہ میں پارٹی میں اختلاف تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ الیکشن میں شفافیت ہونی چاہیے۔ ہم نے الیکشن کمشن کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔ قومی اسمبلی کی کرم ایجنسی میں جے یو آئی (ف) کی سیٹ تحریک انصاف نے جیت لی۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن وہاں تھا جو ن لیگ جیتی تھی۔ پچھلے عام انتخابات میں یہ نشستیں یہ 25 سے30 ہزار کے مارجن سے جیتے تھے۔ پنجاب میں ہم تین سے پانچ ہزار سے یہ نشستیں ہارے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پیسے اور دھونس کی سیاست کی۔ ڈسکہ الیکشن اس کی ایک جھلک ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ تحریک انصاف نوشہرہ میں جیتی سیٹ ہار گئی۔ اس بارے کیا کہیں گے؟ بدقسمتی میں نوشہرہ میں پارٹی میں اختلاف تھا۔ نوشہرہ میں اب بھی ہمارا ووٹ بنک ہے۔ ہم چاہتے تو نوشہرہ الیکشن میں اثرانداز بھی ہو سکتے تھے۔ وزیراعظم کی باتوں پر عمل پیرا ہوکر سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی۔ شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی۔ مریم نواز کا غصہ اس بات پر ہے کہ مسلم لیگ ن کو کم مارجن سے ووٹ ملے۔ الیکشن کمشن منگل کو جو بھی فیصلہ کرے گا حکومت کو قبول ہو گا۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی۔ ایک سانس میں الیکشن کمشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟۔  یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...