شمالی وزیرستان میں آپریشن‘ دہشت گرد  کمانڈر سمیت2ہلاک‘ حوالدار شہید

Feb 21, 2021

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر رات کو آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔ دہشت گرد کمانڈر رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔ سکیورٹی فورسز پر حملوں‘ اغواء برائے تاوان اور بھتہ لینے میں ملوث تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

مزیدخبریں