ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ کمپنی"ورکرز محفوظ،کمپنی مضبوط" کے سلوگن پر عمل پیرا ہے،2000 ورکرز کو نئی کیپس فراہم کردی گئی ہیں جبکہ کمپنی کے منیجرز اور ڈپٹی منیجرز بھی یہی کیپ استعمال کریں گے،کمپنی مونو گرام کی حامل کیپس سے ورکرز اور انتظامیہ کو فیلڈ میں پہچان ملے گی۔ فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کیساتھ کام کرنیوالی لیبر کو بہترین کوالٹی کے شوز فراہم کئے گئے ہیں،اسکے علاؤہ ورکرز کو جیکٹس لانگ ربڑ گلوز اور ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں، فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کے225 ورکرز کو ٹائم سکیل پروموشن دیدی۔