واساکا سرکاری تعلیمی اداروںمیں ہینڈ سینیٹائزر نصب کر نے کا پروگرام شروع 

Feb 21, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وا سا را لپنڈ ی نے سرکاری یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے دس لیٹر گنجائش کے ہینڈ سینیٹائزر نصب کر نے کا پروگرام شروع کردیا ہے یونیسیف کی مدد سے واسا راولپنڈی نے ہینڈ سینیٹائزر زعالمی ادارہ صحت کے مقرر شدہ معیار کے مطابق خود تیار کئے ہیں واسا لیکوئڈ سینیٹائزر ز کی ریفلنگ بھی خود کرے گا جو کہ واسا کی لیبارٹری میں تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں بنایا جارہا ہے جس کے کوالٹی ٹیسٹ مستند لیبارٹریوں سے کروائے گئے ہیں یہ بات وائس چیئرمین آرڈی اے / واساراولپنڈی ہارون کمال ہاشمی نے گورڈن کالج میں سینیٹائزر نصب کرنے کے موقع پربتائی ہے اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف، پرنسپل گورڈن کالج پروفیسر الطاف حسین ، کالج کے اساتذہ اور طالبعلم بھی موجود تھے جامعات، کالجز و اسکولوںمیں نصب کیے جانے والے ہینڈ سینیٹائرزپائوں سے آپریٹ ہوتے ہیں ایک دفعہ ریفل کرنے پر ایک ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ واسا راولپنڈی اس وقت تک پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی، فاطمہ جناح یونیورسٹی ، اصضر مال کالج ، مسلم ہائیر سکینڈری اسکول ، سینٹ مریز ہائیر سکینڈری اسکول اور دیگر تعلیمی ادارو ںمیں ہینڈ سینیٹائزرز نصب کر چکا ہے اور یہ سہولت شہر کے تمام سرکاری اسکولوں کو فراہم کی جائے گی اس موقع پرپرنسپل گورڈن کالج پروفیسر الطاف حسین نے واسا کے اس اقدام کو سراہا

مزیدخبریں