امید ہے سینیٹ الیکشن  شفاف ہوں گے: عبدالحفیظ شیخ

Feb 21, 2021 | 17:32

ویب ڈیسک

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن دو شخصیات کے درمیان نہیں بلکہ دوپارٹیوں کے درمیان ہے، امید ہے سینیٹ الیکشن  شفاف ہوں گے۔

کراچی میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی خسارہ ورثے میں ملا، کوئی بھی حکومت خوشی سےآئی ایم ایف  کے پاس نہیں جاتی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

گزشتہ دنوں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا، ابتدا پی ایم ہاؤس سے ہوئی، پچھلی حکومت میں ڈالر کے ریزرو آدھے سے بھی کم ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار نے کہا کہ بنگلا دیش اور بھارت کی برآمدات کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں، کوئی بھی ملک خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے ساتھ کام کیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہے، کوئی بھی ملک اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم ہاؤس نے ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے بہت سے سخت فیصلے بھی کیئے، پاکستان کو پائیدار بنیاد پر مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ دنیا بھر کی برعکس پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہو۔

مزیدخبریں