پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا،افسران کو فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کا حکم دیاہے:عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے-شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کررہا ہوں - پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے -دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں -انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل جاننے کیلئے وزٹ ضروری ہیں اور اس سے فیڈ بیک ملتا ہے-حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے اورافسران کو بھی فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کا حکم دیاہے-سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا -سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں - انہوں نے کہاکہ شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر گہری نظر ہے- پنجاب کے تمام تر اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دئیے جارہے ہیں - اضلاع کی ترقی کے عزم پر کاربند ہیں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے -
 

ای پیپر دی نیشن