میڈرڈ(اے ایف بی)ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ولاریال نے غرطانہ، ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اوساسونا اور ریال میڈرڈ نے الویز کو شکست دے دی، لالیگا کے دلچسپ مقابلے سپین میں جاری ہیں۔ لیگ کے پہلے میچ میں ولاریال نے غرطانہ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے ارنوت دنجما نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کی۔ دوسرے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اوساسونا کے خلاف بآسانی 0۔3 سے کامیابی حاصل کی، ایٹلیٹکو میڈرڈ کی یہ لیگ میں 12 ویں کامیابی ہے اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ ایک اور میچ میں ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ریال میڈرڈ نے الویز کو 0۔3 سے شکست دے دی، ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما، مارکو اور ونی جونیئر نے 1۔1گول کیا۔