لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی کارکردگی محض دکھاوا ہے ،مجموعی طور پر جتنی مالیت کا کاروبار ہوتا ہے، ایف بی آر اس سے کئی گنا زائد کے جرمانے کے نوٹسز بھجوا رہا ہے ۔ 2016ء میں جمع کرائی گئی ریٹرنز پر6سال بعد نوٹسز بھجوا کر ہراساں کیا جارہا ہے ،غلط اسیسمنٹ پر بھجوائے گئے کروڑوں روپے کے نوٹسزکو مجموعی ٹیکس آمدن میں ظاہر کر کے حکومت کی آنکھوںمیں دھول جھونکی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے جو رویہ اپنا رکھا ہے اس سے قطعی طو رپر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو سکتا بلکہ لوگ خوف وہراس کا شکارہیں ۔