نیشنل سیونگز ہمارا منافع بخش ادارہ اور اثاثہ ہے: صدر پنجاب بنک ظفر مسعود

لاہور( بزنس رپورٹر)لاہور ڈی ایچ اے فیز 12ای ایم ای میں مرکزقومی بچت کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا ۔نئی برانچ کا افتتاح صدر بنک آف پنجاب ظفر مسعود اورسابق ڈی جی نیشنل سیونگز نے کیا۔اس موقع پر ڈی جی نیشنل سیونگز حامد رضا خالد اور ڈائریکٹر لاہور ریجن ندیم اقبال بھی موجود تھے۔صدر بنک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ نیشنل سیونگز ہمارا منافع بخش ادارہ اور اثاثہ ہے۔ مرکزقومی بچت کی نئی برانچ سے علاقہ کے عوام کو سہولت میسر آئے گی ۔ علاقہ کے عوام مرکز قومی بچت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ شرکاء نے تقریب کے منتظم ارشد حسین شیخ کی کاوش کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن