لاہور( این این آئی) اینٹی منی لانڈرنگ اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ قوانین کے اطلاق کے معاملے پر ملکی سطح پر بھرپور مہم چلانے اور اس کیلئے پروفیشنل ماہرین لانے کی ضرورت ہے۔ترقی یافتہ اور فلاحی ممالک کے قوانین کا ترقی پذیر ممالک میں اطلاق نا ممکن ہے،606ہزار ارب ٹیکس دینے والوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر10فیصد بھی خرچ نہیں ہو رہا ،ٹیکس دہندگان کو حکومت اور ٹیکس جمع کرنے والے اداروں پر اعتماد نہیں رہا کہ ان کا پیسہ کس مد میں خرچ ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس ایڈوائز رزایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار،سیکرٹری خواجہ ریاض حسین،ٹیکس ماہرین جاوید اقبال قاضی،اجمل خان،امانت بشیر،صدیق بھٹی و دیگر نے اینٹی منی لانڈرنگ ، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ قوانین اور ٹیکس آمدن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ٹیکس دہندگان کو حکومت اور اداروں پر اعتماد نہیں رہا پاکستان ٹیکس ایڈوائز رزایسوسی ایشن
Feb 21, 2022