عدن (اے پی پی)من کے تیل سے مالا مال صوبے شبوا پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے نے مقامی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل شبوا کے ضلع جاردان کی ایک مسجد پر گرا جس سے عمارت کوجزوی طور پرنقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب حکومت کے حامی بھرتی ہونے والے سینکڑوں فوجی مسجد کے اندر نماز مغرب ادا کرنے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔اہلکار نے بتایا کہ مسجد شبوا صوبے میں ایک بڑے آئل فیلڈ کے قریب تعینات حکومت کی حامی افواج کی ہے۔