جموں + سرینگر (این این آئی + اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ اب تک این آئی اے نے 28 افراد کو گرفتار کیا ہے اور زیادہ تر گرفتاریاں وادی کشمیر سے کی گئی ہیں۔این آئی اے نے ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے گاؤں منگروٹ میں چھاپوں کے دوران دوافراکوگرفتارکیا جن کی شناخت محمد اشرف اور محمد زبیر کے طور پر کی گئی ہے اوریہ دونوں منگروٹ کے رہنے والے ہیں۔جن آٹھ مقامات پر این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں ان میں ضلع راجوری کا علاقہ کالاکوٹ، سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، بڈگام اور گاندربل شامل ہے جبکہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں بھی این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے ہیں۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی سیکورٹی کم کرنے کی مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر حکمرانوں کو فائدہ پہنچانے اور تمام مخالف آوازوں کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ذاتی انتقام کے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس نے سابق وزرائ، ارکان اسمبلی اور علاقے کے ممتاز پارٹی رہنماؤں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا ہے۔
بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ، محاصرے اور چھاپوں میں 28 کشمیری گرفتار
Feb 21, 2022