وزیرآباد (نامہ نگار) گھر میں چوری کے صدمہ سے 30سالہ عمران چل بسا۔ جو چند روز سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ نواحی علاقہ علی پور چٹھہ کے محلہ درس القرآن کا رہائشی 30سالہ رانا عمران چند روز پہلے علالت کے باعث گوجرانوالہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ اہلخانہ گھر کو تالا لگا کر عیادت کیلئے گئے ہوئے تھے کہ چور تالے توڑ کر تین لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی، 3 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔ چوری کی خبر جب بیمار رانا عمران کو ملی جسے وہ برداشت نہ کر سکا اور اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔