متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، ہنجروال میں 5 لاکھ کی ڈکیتی

لاہور(وقائع نگا) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق  ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکووں نے احسن کے گھر سے 5 لاکھ 75 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں ڈاکوووں نے مزمل کے گھر سے 2لاکھ 55 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے عبد الحق کے گھر گھس کر ایک لاکھ 90 ہزار کی نقدی لوٹ لیے اور فرار ہو گئے، گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احمد سے ایک لاکھ 20 ہزار کی نقدی، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے شفیق سے 55 ہزار روپے، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے عمار سے 60 ہزار نقدی اور موبائل، مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فواد سے 44 ہزار کی نقد ی اور موبائل، شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ریاض سے 35 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔ جبکہ  داتا دربار کے قریب سے محمد ساجد کی موٹر سائیکل جس کا نمبر ABF2344 اور ہربنس پورہ، مصطفی آباد اور نشتر کالونی سے گاڑیاں اور گجر پورہ، شالیمار، سمن آباد اور مسلم ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...