بھارتی مسلمانوں پر مظالم، خاموش رہنے والے اسلام، انسانیت کے مجرم: زبیر ظہیر

لاہور (نیوزرپورٹر) اسلامی جمہوری اتحادی پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم پر تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بی جے پی کے حکمرانوں اور انتہا پسندوں کی اپنے ملکوں میں داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کویتی پارلیمنٹ کے 11 اراکین کا صالح ذیاب المطیری کی قیادت میں اپنے  سپیکر اسمبلی کو  بی جے پی کے لوگوں کے کویت میں داخلے پر پابندی کا خط بھارتی خواتین مسلمانوں سے محبت کی عظیم مثال ہے جن کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارتی مسلمانوں پر مظالم پر خاموشی اختیار کر نیوالے اسلام اور انسانیت کے سب سے بڑ ے مجرم ہوں گے، کو بے حیائی کو فروغ دینے والے عورت مارچ کے خلاف وفاقی وزیر مذہبی امور کا وزیر اعظم عمران خان کو خط امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، 8 مارچ کو اسلامی جمہوری اتحاد ملک بھر میں یوم حجاب منائے گا۔ وہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے انتخابات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے پارٹی انتخابات میں حافظ میاں محمد اصغر صوبہ پنجاب کے صدر، مولاناضیاء الرحمٰن فاروقی سنیئر نائب صدر، مولانا شاہ ولی اللہ بخاری سینئر نائب صدر، پروفیسر فیاض احمد سلفی جنرل سیکرٹری پنجاب، مہر محمد عبد اللہ نائب صدر، سردار محمد ناظم فنانس سیکرٹری، محمد یاسین بٹ جوائنٹ سیکرٹری اور عمر فاروق نیازی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن