لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 7 کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان میچ میں فخر زمان کے چوکے چھکے پر امریکہ قونصل جنرل نے پش اپس لگائے۔ پش اپس کی ویڈیو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی۔ یہ لاہور میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل ولیم میکانول ہیں جو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ میکانول فخر کے چھکے پر خوشی سے پش اپس لگا رہے تھے اور ان کے ساتھ عقب میں موجود لوگ تالیاں بجا رہے ہیں۔ میکال نے کہا تھا کہ فخر زمان کے چھکے یا چوکے پر وہ پش اپس لگائیں گے۔