چین کے صدر شی جن پھنگ کا چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے فروغ پر نقطہ نظر

بیجنگ (شِنہوا)نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے فکر کے جوہر کا ایک اہم نقطہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کی تاریخ کے بارے میں تازہ ترین قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو برقرار رکھنا اور فروغ دینے کا بنیادی کام سوشلسٹ جدیدیت اور قومی احیائے نو کو شرمندہ تعبیرکرنا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سوشلسٹ جدیدیت کے حصول کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی راہ پر گامزن ہونے کے بارے میں تفصیل  سے گفتگو کی ہے۔ درجہ  ذیل میں ان کے تبصروں کی چند جھلکیاں پیش کی جارہی  ہیں۔ جیسا کہ ہم نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو  فروغ دیا ہے اور مادی، سیاسی، ثقافتی، اخلاقی، سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے مربوط پیشرفت کی ہے، ہم نے جدیدیت کے لیے ایک نئی اور منفرد چینی راہ  کی شروعات کی ہے اور انسانی ترقی کے لیے ایک نیا ماڈل تشکیل دیا  ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ہم انسانیت کی تاریخ میں بے مثال ترقی کے اس کارنامے کو سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں تو اس کا بنیادی سبب  یہی ہے کہ ہم نے ایک صحیح راستے کو روشن کیا ہے۔ ہمیں اپنے ہی راستے پر چلنا چاہیے۔ یہ وہ بنیاد ہے جو ہماری پارٹی کے تمام نظریات اور طرز عمل کو تقویت دیتی  ہے۔ اس سے بڑھ کر یہ وہ تاریخی نتیجہ ہے جو ہماری پارٹی نے گزشتہ صدی  کے دوران  اپنی جدوجہد سے اخذ کیا ہے نئے چین کے قیام کے کچھ ہی عرصہ کے  بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  نے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا، اور آ ئندہ 30 سال وہ عرصہ  ہوگا  جب ہم ترقی کے نئے مرحلے پر اس تاریخی تصور کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں گے۔ چین کی جدیدیت کو وسیع  تر آبادی کا احاطہ کرنا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کی رہنمائی کرنی  چاہیے، مادی اور ثقافتی و اخلاقی دونوں طرح کی ترقی، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن