اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ضابطہ فوجداری ترمیم کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی بل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے صدر بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں قرار دیا ہے کہ انتظامیہ کا عدالتی اختیارات کا استعمال کرنا آئین کے منافی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پہلے ہی بل کی منظوری دے چکی ہے۔ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضابطہ فوجداری 1898 میں ترمیم کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صدر بار ایسوسی ایشن زاہد محمود راجہ اور سیکریٹری بیرسٹر تصدق حنیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین کی شق(3) 175 واضع اور غیر مبہم الفاظ میں عدلیہ اور انتظامیہ کی مکمل علیحدگی کا تقاضا کرتی ہے ۔ افسوس کا مقام ہے کا 1973 کے آئین کے نفاذ کو اننچاس سال گزر جانے کے باوجود بھی اس دستوری تقاضے پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکا۔
ضابطہ فوجداری ترمیم،اسلام آبادہائیکورٹ بارکی عرفان صدیقی کے بل کی حمایت
Feb 21, 2022