تاوان،پسند کی شادی کاساخشانہ 4 افراد اغوائ،پولیس کارروائی شروع

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) تاوان،پسند کی شادی کاساخشانہ، 4 افراد اغواء کر لیے گئے۔تفصیل کے مطابق ماچھکا کے رہائشی ارسراراحمد نے پولیس پکار 15پراطلاع دی کہ بھائی ابراہیم اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارروزگار کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ کچہ کے 4ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر اغواء کرلیا اورفرارہوگئے، جبکہ کچہ چوہان کے رہائشی علی بہار نے پولیس کو شکایت میں بیان کیا کہ وہ مشیراحمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دربار ڈاڈی کرم خاتون سے واپس گھرآرہے تھے کہ 10 نامعلوم افراد زبردستی کار میں اغواء کرکے ڈیرے پر لے آئے،ڈیرہ پر موجود ملزمان عابدعلی، ساجدعلی، محمد عربی، چوہدری نذیر،محمد حنیف وغیرہ نے تشدد کانشانہ بناڈالا، اہل علاقہ کی منت سماجت پر جان بخشی ہوئی، وجہ عناد کچھ عرصہ پہلے علی بہار نے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی

ای پیپر دی نیشن