رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کی نشاندہی پر پولیس نے دو جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، گرفتار کیے جانے کاامکان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے چند روز قبل انتباہ کیاتھاکہ جعلی وکیلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،گزشتہ روز سائلین کی جانب سے صدر بار ایسوسی ایشن کودو جعلی وکیلوں کی نشاندہی کی گئی، جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی وکیل ائیر پورٹ کے رہائشی محمد شہباز چنہ اورنیازی کالونی کے رہائشی محمدابابیل کے خلاف مقدمات اندراج کروادیئے ہیں۔