مادری زبانوں کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے : صوبائی وزیر خزانہ

Feb 21, 2022

کوئٹہ(اے پی پی )سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا  کہ ما دری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے،  ہمیں مادری زبان کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔  نور محمد دمڑ نے کہا کہ  مادری زبان میں تعلیم بچوں کی ذہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ مادری زبان کی تعلیم سے زبان کی ترویج واشاعت میں مدد ملتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں