کوئٹہ ( بیورو رپورٹ ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی محکمہ مائنز منرل کی الاٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے مخصوص افراد کو غیر قانونی طریقے اور قوائد وضوابط کے برعکس کرومائٹ مائنز کی الاٹمنٹ کی غیر قانونی سفارش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مائنز ومنرل کی الاٹمنٹ کمیٹی کے 13,14فروری کے ہونیوالے اجلاس میں غیر قانونی سفارشات کسی بھی صور ت قابل قبول نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے غیرقانونی پالیسی اور قوائد وضوابط کے برعکس اقدامات سے علاقے میں قبائلی رنجش پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،اس کی ذمہ داری محکمہ مائنز کے موجودہ ڈائریکٹر اور متعلقہ حکام پر عائدہوگی۔