خیر پختونخوا+سبی( آئی این پی) جوائنٹ ہیلتھ کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا کی چیئرپرسن بی بی سلطانیہ و مریم عنبرین جنرل سیکرٹری جوائنٹ ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے تمام جائز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں بصورت دیگر (آج) کو صوبے کی تمام نرسز، تمام نرسنگ کالجز کی فیکلٹی اور نرسز طلبہ کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف نرسنگ ایل آرا یچ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی جاے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ممبراں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین انور سلطانہ سینئر وائس چیئرمین ہاشم علی ، ودیگر بھی عہدیدار بھی موجود تھے ۔